جائیداد کا تنازع، ماں بیٹی کو دیوار میں زندہ چنوا دیا گیا

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حیدرآباد  میں گھریلو تنازعے پر 2 خواتین کو کمرے میں بند کرکے دیوار چُن دی گئی۔ 28 گھنٹے بعد پولیس نے کارروائی کرکے خواتین کو دیوار توڑ کر بازیاب کرالیا۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق مقدمےمیں خاتون کا دیوراسکی بیوی اوربرادر نسبتی نامزد، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، مقدمےمیں گھرپرقبضہ،حبس بیجا میں رکھنے،دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں۔

متاثرہ خاتون  کے مطابق دیورنے ہم ماں بیٹی کو پانی،بجلی،گیس کی سہولت سےمحروم کررکھا، ملزمان نے کمرے میں بند کرکےدیوار اٹھواکرپلاستر بھی کرادیا تھا، ملزمان نے مکان پرقبضےکی کوشش کی،جان کاخطرہ ہےتحفظ دیا جائے۔

پولیس کے مطابق واقعہ لطیف آباد نمبر 5 میں پیش آیا۔ جہاں ماں اور بیٹی کو گزشتہ روز کمرے کے میں قید کرکے دروازے کے باہر دیوار چنوادی گئی تھی۔ پڑوسی کی اطلاع پر کارروائی کرکے دیوار توڑ کر دونوں خواتین کو نکالا گیا۔

پولیس کے مطابق گھر کی ملکیت کے تنازعے پر خاتون اور اس کے دیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر دیور اور اس کے بچوں نے خاتون اور اس کی بیٹی کو کمرے میں بند کرکے دروازے کے باہر دیوار چنوادی گئی تھی تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔

پولیس کے مطابق دو افراد کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ