چیونٹیاں اپنے زخمی ساتھی کا علاج کیسے کرتی ہیں؟ جانیں دلچسپ حقائق

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک تحقیق میں چیونٹیوں کے بارے میں دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح اپنے زخمی ساتھیوں کا علاج کرتی ہیں، اور زخمی چیونٹی کا آپریشن کرتی ہیں۔

سائنسی جریدے ’کرنٹ بائیولوجی‘ میں شائع ایک تحقیق کے مطابق بعض طرح کی چیونٹیاں اپنے زخمی ساتھیوں کے جسم میں انفیکشن پھیلنے سے روکنے کے لیے ان کے زخمی عضو، جیسے ٹانگ کو کاٹ کر ان کی ان کے جسم سے الگ کرلیتی ہیں، اس سے ان کے ساتھی کی جان بچ جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار انسانوں کی طرح سرجری (آپریشن) جیسا عمل کسی اور جاندار میں پایا گیا ہے، چیونٹیوں کی اس قسم کو’فلوریڈا کارپینٹر آنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ امریکا میں عام پائی جاتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان چیونٹیوں کے مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ اپنے ساتھی زخمی چیونٹیوں کے زخموں کو یا تو صاف کر کے انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کرتی ہیں، یا ضائع ہونے والی ٹانگ کو کاٹ کر جسم سے علیحدہ کر دیتی ہیں۔

تحقیق کے مصنف اور جرمنی کی یونیورسٹی آف ورزبرگ کے پروفیسر ایرک فرانک کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان چیونٹیوں کا طبی نظام جانداروں میں انسانوں کے بعد سب سے ترقی یافتہ ہے۔

پروفیسر ایرک فرانک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس اکاؤنٹ پر تحقیق کے نتائج شیئر کرتے ہوئے لکھا  کہ ان چیونٹیوں نے آپریشن کے کئی طریقے وقت کے ساتھ ساتھ سیکھے ہیں، چیونٹیوں نے زخمی ہونے کی صورت میں جب اپنے ساتھی کی ٹانگ ان کی ران کی ہڈی سے اوپر سے کاٹی تو ایسی صورت میں ایسی چیونٹیوں کے بچنے کا اوسط امکان 95 فیصد تک پہنچ گیا۔

چیونٹیوں کی سرجری نہ کرنے کی صورت میں یہ شرح محض 45 فیصد تھی، دوسری طرف جب سرجری کے ذریعے انسان کے کسی عضو کو کاٹا جاتا ہے تو ایسی صورت میں نتائج تقریباً ایسے ہی ہوتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پنڈلی کی ہڈی سے نیچے کے زخموں کی صورت میں عضو نہیں کاٹا جاتا، بلکہ زخم کو دوسرے طریقوں سے بہتر کرنے کے طریقے اختیار کیے جاتے ہیں، ایسی چیونٹی کے بچنے کا اوسط 45 فیصد سے 75 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ سائنسدانوں نے انسانوں کے علاوہ جانداروں میں زخموں کو ٹھیک کرنے کے لیے میڈیکل طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

ماضی میں ایرک کے گروپ نے دیمک کا شکار کرنے والی چیونٹیوں پر تحقیق کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ایسی چیونٹیاں زخمی ساتھیوں کے زخموں کو بیکٹیریا سے بچانے کے لیے جسم کے ایک غدود سے رطوبت جاری کرتی ہیں جو اینٹی بائیوٹک کا کردار ادا کرتا ہے اور اس سے چیونٹیوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں بڑی کمی واقع ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟