آئی سی سی ٹی20 رینکنگز جاری، پہلی مرتبہ بھارتی آل راؤنڈر نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہاردک پانڈیا کی ٹی 20  ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی نے انہیں آئی سی سی ٹی 20 آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ اب وہ سری لنکا کے وینندو ہاسرنگا کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

پانڈیا نے پورے ٹورنامنٹ میں بلے بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی میدانوں میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی نمایاں کارکردگی فائنل میچ میں سامنے آئی جہاں بشمول ہینرک کلاسن ان کی اہم وکٹوں نے میچ کا پانسا ہندوستان کے حق میں پلٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’ہم ہاردک پانڈے سے نفرت کرتے رہیں گے چاہے کچھ بھی ہو‘ ممبئی انڈینز کے کپتان کو مداحوں کی تنقید کا سامنا

16  رنز کا دفاع کرتے ہوئے فائنل اوور میں پانڈیا کی فیصلہ کن بولنگ نے ہندوستان کو T20 ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹی 20 آل راؤنڈر رینکنگ کے ٹاپ 10 کے اندر کئی دوسری تبدیلیاں ہوئیں۔ مارکس اسٹوئنس، سکندر رضا، شکیب الحسن اور لیام لیونگسٹون ایک ایک درجہ اوپر ہوگئے۔

اس کے برعکس محمد نبی 4 درجے گر کر ٹاپ فائیو سے باہر ہو گئے۔ عماد وسیم اپنی 11ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جب کہ شاداب خان 17ویں نمبر پر آگئے۔

مردوں کی T20I بولنگ رینکنگ میں نورکیا 675 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ رینک والے عادل رشید سے بالکل پیچھے کیریئر کے بہترین دوسرے نمبر پر آگئے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024 کا اعلان، افغانستان کے راشد خان کپتان

بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ جنہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 15 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا سنہ 2020 کے بعد پہلی بار 12 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

کلدیپ یادو 3 درجہ ترقی کے ساتھ مشترکہ طور پر 8 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ ارشدیپ سنگھ ٹی 20 ورلڈ کپ میں وکٹوں کے چارٹ میں سرفہرست رہنے کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے، تبریز شمسی 5 درجے ترقی کر کے ٹاپ 15 میں پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ فائنل، انڈیا کو مبارکباد دوں یا جنوبی افریقہ کو صلواتیں سناؤں؟

شاہین آفریدی 2 درجے گر کر 17 ویں نمبر پر ہیں جبکہ نسیم شاہ 493 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ بہتری کے ساتھ 47 ویں نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم ٹورنامنٹ میں اپنی معمولی کارکردگی کے باعث 2 پوائنٹس نیچے آگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp