کراچی: قتل کی نیت سے حملہ آور بیٹا باپ کے ہاتھوں قتل

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ملیر الفلاح میں گھریلو جھگڑے جوان سال بیٹے کے قتل پر منتج ہوگئے، 22 سالہ شاہ حسن نے اپنے باپ کو مارنے کے لیے چھری اٹھالی جس پر مشتعل باپ نے جوابی وار کرکے اپنے بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق باپ نے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد تھانے پہنچ کر گرفتاری دیدی ہے، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آن لائن آم پہنچانے والا آخری پیٹی پہنچانے سے قبل قتل

ابتدائی پولیس معلومات کے مطابق نوجوان شاہ حسن اکثر گھر والوں سے لڑائی جھگڑے کرتا رہتا تھا لیکن آج نوبت یہاں تک پہنچی کہ نوجوان نے باپ کو قتل کرنے کے لیے چھری اٹھالی جس کے بعد باپ نے بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر باپ کی جانب سے بیٹے کو قتل کرنے کے اس افسوسناک واقعے کی مزید تحقیق کی جارہی ہے، دیکھا جائے گا کہ باپ نے اپنے دفاع میں بیٹے کو قتل کیا ہے یا قتل کا پیشگی ارادہ رکھتے تھے۔

مزید پڑھیں: کم عمر لڑکے کے اغوا اور قتل کے کیس میں 2 ملزمان کو دوہری عمر قید کی سزا

پولیس نے بتایا کہ ملزم باپ کو مزید تفتیش کی غرض سے پولیس حراست میں رکھنے کے لیے عدالت سے اجازت لی جائے گی ریمانڈ ملنے کی صورت میں مزید تفتیش کی جائے گی اور تفتیشی رپورٹ متعلقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ: شان مسعود اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ، ویسٹ انڈیز کی برتری قریباً ختم

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش