راولاکوٹ جیل سے فرار ہونے والوں میں سے 2 قیدی گرفتار

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند روز ‎راولاکوٹ میں جیل توڑ کر فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ جیل سے فرار قیدیوں کی تلاش میں مدد، کروڑوں روپے انعام کا اعلان

‎سزا موت کے 2 قیدیوں  عثمان اور فیضان کو جنگل میں دوران آپریش گرفتار کیا گیا ،آپریشن کے دوران 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے جاری ‎پولیس آپریشن کی قیادت ایس پی خاور علی اور خرم اقبال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدی فرار، گارڈز کی فائرنگ سے ایک ہلاک

کروڑوں روپے انعام کا اعلان

واضح رہے کہ ‎راولاکوٹ چند روز قبل انیس قیدی فرار ہو گئے تھے۔آزاد کشمیر حکومت نے راولاکوٹ جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش میں مدد کرنے پر 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

حکومت آزاد کشمیر نے ایک پوسٹر جاری کیا ہے جس میں 17 قیدیوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جبکہ 18 قیدیوں کے نام، پتا اور تفصیل دی گئی ہے اور اس اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ سزائے موت کے 6 قیدی ہیں جبکہ 3 کو 25 سال قید کی سزا ہوئی ہے۔

فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 10 کا تعلق آزاد کشمیر، ایک کا گلگت بلتستان جبکہ 7 کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔

‎کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ‎راولاکوٹ میں جیل توڑ کر فرار ہونے والے مفروروں کی گرفتاری کے لیے پونچھ ڈویژن کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ہمہ وقت چیکنگ کی جارہی ہے۔

سردار وحید نے کہاکہ پولیس نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر تمام علاقوں میں تلاش شروع کی ہوئی ہے جس میں پولیس جدید آلات، ڈرون کیمرے اور دیگر ذرائع استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام مفروروں کے نام (PNIL) میں ڈالتے ہوئے تمام ایئرپورٹس کو مہیا کردیے گئے ہیں تاکہ وہ بیرون ملک نہ بھاگ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کا فرار، تحقیقاتی کمیٹی قائم

دریں اثنا سیکریٹری ان لینڈ ریونیو چوہدری رقیب نے کمیٹی ممبران کمشنر پونچھ اور ڈی آئی جی پونچھ کے ساتھ اپنی انکوائری کا آغاز کردیا ہے اور جیل میں قیدیوں اور عملہ کے بیان لینا شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ثنااللہ ڈار سپرنٹنڈنٹ جیل باغ کو فوری طور پر سپرنٹنڈنٹ راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل تعینات کردیا ہے۔ حکومت آزاد کشمیر نے ایک حکم نامہ کے تحت ان مفروروں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے 30 لاکھ سے ایک کروڑ فی مفرور کل 10 کروڑ 10 لاکھ روپےانعام کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار