برطانیہ کی وزیر برائے انصاف شبانہ محمود کون ہیں؟

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی کابینہ کے کچھ ارکان کا اعلان کردیا ہے جن میں پاکستانی نژاد شبانہ محمود بھی شامل ہیں جو وزیر برائے انصاف کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گی۔

شبانہ محمود کے آباؤاجداد کا تعلق پاکستان کے زیراہتمام علاقے آزاد کشمیر کے ضلع میرپور سے ہے، جو 17 ستمبر 1980 کو برمنگھم میں پیدا ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے کابینہ کا اعلان کردیا، پاکستانی نژاد خاتون بھی شامل

شبانہ محمود نے 2002 میں لنکن کالج، یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے گریجویشن کا امتحان پاس کیا، اور اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد 2003 میں انز آف کورٹ اسکول آف لا میں بار ووکیشنل کورس مکمل کیا۔

شبانہ محمود نے بعد ازاں سیاست میں قدم رکھا اور 2010 میں برمنگھم لیڈی ووڈ کے لیے ایم پی کے طور پر منتخب ہوئیں، جو کہ روشنارا علی اور یاسمین قریشی کے ساتھ برطانیہ کی خاتون مسلم ایم پیز میں سے ایک بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں برطانوی انتخابات: پارٹی سربراہ جو 8ویں کوشش میں رکن پارلیمان بنے

شبانہ محمود کے والد کا نام محمود احمد اور والدہ کا نام زبیدہ ہے، اور ان کا ایک جڑواں بھائی بھی ہے۔ جبکہ ان کی والدہ انگلینڈ میں ایک دکان پر کام کرتی تھیں، جسے خاندان نے انگلینڈ واپس آنے کے بعد خریدا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp