یوکرین کا اسمارٹ بم حملہ ناکام بنا دیا: روس کا دعویٰ

منگل 28 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرینی فوج کی جانب سے گائیڈڈ اسمارٹ بم کا حلمہ ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ یہ بم امریکا کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے گئے ہیں۔

اس اسمارٹ بم کو زمین سے لانچ کیے جانے والے راکٹ کے ذریعے فائر کیا جاتا ہے اور اسے جی پی ایس سیٹلائٹ کی مدد سے 150 کلومیٹر کے فاصلے سے ہدف کی جانب پھینکا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین نے روسی کمانڈ سینٹر اور سپلائی لائنز کو ہدف بنایا ہوا تھا تاہم اس کے لیے اس کے پاس ہتھیار نہیں تھے جو کہ اب امریکا کی جانب سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

روس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی دفاعی فورسز نے یوکرین کے اس حلمے کو ناکام بنایا ہے تاہم روس نے اب تک اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ یہ حلمہ کس مقام پر ہوا۔

اسمارٹ بم سے یوکرین روس کی سپلائی لائنوں کو بہت زیادہ فاصلے نشانہ بنا سکتا ہے۔ جس سے وہ روس کو اس اقدام پر مجبور کر سکتا ہے کہ وہ اپنی سپلائی اور گولہ بارود کے ڈیپو کو اگلی لائنوں سے بھی آگے لے جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp