لندن کے شہر برمنگھم میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں کل ہونے والے پاک بھارت مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔
پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے پر دنیا بھر کے شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں، 7 جولائی کو ہونے والے میچ کے تمام 23 ہزار ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دے دی
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں حصہ لینے والے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی میچ سے قبل پرجوش ہیں۔
بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں، یونس خان
پاکستان چیمپیئنز کے کھلاڑی یونس خان نے اس حوالے سے کہاکہ ہم بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں، ہماری ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔
اس میچ میں حصہ لینا اعزاز کی بات ہوگی، بھارتی کھلاڑی سریش رائنا
دوسری جانب بھارتی چیمپیئنز کے کھلاڑی سریش رائنا نے کہاکہ ہماری ٹیم پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہے اور ہمارے لیے اس میچ میں حصہ لینا اعزاز کی بات ہوگی۔
لیگ میں شامل پاکستان کی ٹیم میں یونس خان، شاہد آفریدی، شرجیل خان، عمر اکمل، عامر یامین، عبدالرحمان، صہیب مقصود، توفیق عمر، تنویر احمد اور یاسر عرفات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں برمنگھم میں یونس خان اور مصباح الحق کا پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں سے بہتر کھیل
دوسری جانب بھارتی ٹیم کی قیادت یووراج سنگھ کررہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سریش رائنا، ہربھجن سنگھ، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، امباتی رائیڈو، رابن اتھپا، راہول شرما ودیگر شامل ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا آغاز 3 جولائی کو برمنگھم سے ہوا تھا جو 18 جولائی تک جاری رہے گی۔