ویرات کوہلی نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے اسٹار بلے باز اور ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کے مین آف دی میچ ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ معروف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد سے قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں کہ یہ مشہور جوڑی جلد ہی بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہوجائے گی۔

ٹی20 ورلڈ کپ ختم ہونے اور جمعرات کو ممبئی میں وکٹری پریڈ میں شرکت کے فوراً بعد ویرات کوہلی اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں وامیکا اور اکائے کوہلی سے ملنے لندن روانہ ہوگئے۔ ویرات کی آناً فاناً لندن روانگی نے ان کے مستقل طور پر برطانیہ منتقل ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مزید تقویت بخشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی سے متعلق عمران خان کی پیشگوئی جو بالکل ٹھیک ثابت ہوئی

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما مستقل طور پر بھارت کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں، اس بارے میں بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک 4 وجوہات ایسی ہیں جن کی بنا پر ویرات اور انوشکا لندن میں مستقل سکونت اختیار کرسکتے ہیں۔

اکائے کی پیدائش

بیٹے اکائے کی پیدائش سے قبل ویرات اور انوشکا نے لندن میں ایک دوسرے کے ساتھ کافی وقت گزارا اور دونوں نے فیصلہ کیا کہ اکائے کی لندن میں ہی پیدائش ہوگی۔ ویرات بیٹے کی پیدائش کے بعد 2 ماہ تک لندن میں انوشکا کے ساتھ رہے اور پھر ورلڈ کپ اور آئی پی ایل کھیلنے ممبئی آگئے۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انوشکا بھی انڈیا آگئیں، انہوں نے پہنچنتے ہی فوٹوگرافرز کو اپنے بچوں کی تصاویر لینے سے منع کردیا۔

ویرات اور انوشکا کا لندن میں بسیرا

ویرات اور انوشکا کو لندن میں کئی بار ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ویرات کوہلی نے دوسرے بچے کی پیدائش کے باعث انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے معذرت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا جیت کے بعد انوشکا شرما کے نام رومانوی پیغام

انہیں اکائے کی پیدائش کے کئی دن بعد بھی لندن میں دیکھا گیا تھا۔ ان کا اتنے عرصہ تک لندن رہنا بھی قیاس آرائیوں کی وجہ بنا۔

ایک نارمل لائف کی خواہش

کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ویرات کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں اور وہ غالباً انگلینڈ میں رہائش اختیار کریں۔ ویرات پہلے بھی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ انہیں یورپ میں رہنا اچھا لگتا ہے کیونکہ وہاں لوگ انہیں نہیں پہچانتے اور وہ وہاں پر ایک نارمل زندگی گزار سکتے ہیں۔

بچوں کے ساتھ آزادی سے رہنا اور گھومنا

ویرات کوہلی اور انوشکا بھارت میں شور شرابے اور کروڑوں مداحوں سے دور اپنی نجی زندگی پرسکون ماحول میں گزارنا چاہتے ہیں جہاں ہنگامہ اور شور شرابہ نہ ہو اور وہ دونوں آزادانہ گھوم پھر سکیں۔ ویرات اور انوشکا متعدد بار کہہ چکے ہیں انہیں اپنی زندگی میں سادگی پسند ہے اور وہ ہر وقت کیمروں کی چکاچوند کے سامنے نہیں رہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما ویرات کوہلی کے کپڑے کیوں پہنتی ہیں؟

وہ دونوں اپنے بچوں کے ساتھ عام فیملی کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ ویرات نے ایک بیان میں کہا تھا، ’ہم نارمل لائف چاہ رہے تھے اسی لیے 2 ماہ تک ملک سے باہر رہے، مجھے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا جس پر میں خدا کا شکرگزار ہوں، میرے لیے سڑک پر ایک عام آدمی کی طرح چلنا ایک نہایت خوشگوار تجربہ تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp