کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں متعدد کوئلہ کانیں موجود ہیں، جن میں سالانہ سینکڑوں مزدور مختلف حادثات میں پھنس جاتے ہیں جبکہ پرانے کنوؤں اور گڑھوں میں بھی بچوں کے پھنس جانے کے واقعات معمول کی بات بن گئی ہے، ایسے میں ان کنوؤں، کانوں اور گڑھوں میں پھنسے ہوئے افراد کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے لورالائی کے رہائشی عبدالرزاق خروٹی نے ایسا آلہ تیار کیا ہے جس سے گہرے سے گہرے مقام پر پھنسے افراد کی موجودگی کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

عبدالرزاق مختلف اقسام کی الیکٹرانکس اشیا کی مرمت کرنے کے ماہر ہیں۔ انہوں نے گاڑیوں کی پشت میں نصب کیمرے میں ایک ایک ڈی لائٹس لگا کر انہیں الیکٹرانک وائر سے جوڑ دیا جس کی مدد سے چھوٹے سے چھوٹے سراخ سے ایک کیمرے کو ڈال کر پھنسے ہوئے افراد تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں کئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔

’اس آلے کو بنانے کا خیال تب آیا جب ایک گاہک میرے پاس آیا اور اس نے بتایا کہ ان کے علاقے میں ایک بچی بور میں گر گئی ہے جسے نکالنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ وہاں سے مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ کیمرے کو اس طرح تیار کیا جائے کہ کنوؤں اور کانوں میں پھنسے افراد تک پہنچا جا سکے، تب میں نے اس کیمرے کو بنایا اور اب تک 16 افراد کو اس کی مدد سے نکالا جاچکا ہے، جن میں سے 3 افراد کی زندگی اس کیمرے کی وجہ سے بچی‘۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ میں رضاکارانہ طور پر ایسے حادثات میں پھنسے ہوئے افراد کی مدد کرتا ہوں لیکن بد قسمتی سے حکومت نے آج تک کسی قسم کی معاونت نہیں کی۔ اگر حکومت مجھے ریسکیو آپریشن کے دوران کام آنے والا رسا، فرسٹ ایڈ کٹ اور آکسیجن سلینڈر دے تو میں متعدد قیمتی جانیں بچا سکتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار