سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن انسٹاگرام سرکردہ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ بہت سے صارفین اس پلیٹ فارم کو استعمال تو کرتے ہیں لیکن ایسے بہت سے فیچرز ہیں جن سے وہ نابلد ہوتے ہیں۔
انسٹاگرام کے ایسے ان گنت فیچرز اور ہیکس ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے اکاؤنٹ سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوٹو شیئرنگ ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ نے کچھ ایسی معلومات شئیر کی ہے جس کو استعمال کر کے صارفین اس پلیٹ فارم سے خوب فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ انسٹاگرام نے ایک سلسلہ وار ٹویٹ میں وہ طریقے بتائے ہیں۔
کرونولوجیکل آرڈر میں ٹائم لائن دیکھیں
انسٹاگرام کی ٹائم لائن یا نیوز فیڈ کو کرونولوجیکل آرڈر میں دیکھنا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ فالونگ اور فیورٹ کے آپشن کے درمیان سوئچ کرنے کے لیے ایپ کے اوپری بائیں جانب ٹیپ کا آپشن استعمال کرنا چاہیے۔
💥 5 tips ‘n tricks to make Instagram your own 💥
1. See your Feed in chronological order 🙌
Tap the top left of the app to switch between Following and Favorites. pic.twitter.com/NSNPrwE5RW
— Instagram (@instagram) March 28, 2023
فالوونگ کو دیکھیں
انسٹاگرام آپ کو ایک آپشن دیتا ہے جس سے آپ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ کس اکاؤنٹ سے سب سے کم انٹریکشن ہوئی ہے ، اس سے آپکو اپنی فالونگ لسٹ تبدیل کرنے میں مدد ملے گی اور آپ صرف ان لوگوں کو فالو کر سکیں گے جن کو آپ واقعی میں اپنی ٹائم لائن پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
2. Find out who you’re interacting with the least to see if you want to change that or refresh who you’re following 🌸 pic.twitter.com/Zk6gvdQEa1
— Instagram (@instagram) March 28, 2023
مینشن کرنا بھول جانا
اگر آپ نے انسٹاگرام پر کوئی سٹوری لگائی ہے اور اس میں اپنے دوست کو مینشن کرنا بھول گئے ہیں تو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انسٹاگرام آپ کو “ایڈ مینشن” کے نام سے ایک آپشن دیتا ہے جس کے ذریعے آپ اسٹوری لگانے کے بعد بھی کسی بھی شخص کو مینشن کر سکتے ہیں۔
3. Go back to add mentions if you forgot to tag a friend in your Stories 😬 pic.twitter.com/PDrAJkejX9
— Instagram (@instagram) March 28, 2023
غیر ضروری اکاؤنٹس کو میوٹ کرنا
اگر کبھی آپ چاہتے ہوں کہ کسی اک مخصوص اکاؤنٹ کا مواد آپ کی ٹائم لائن پر نظر نہ آئے تو انسٹاگرام نے آپ کی یہ مشکل بھی آسان کردی ہے ، انسٹاگرام آپ کو میوٹ اکاؤنٹ کا فیچر بھی دیتا ہے ، کسی بھی اکاؤنٹ کو میوٹ کرنے کے لیے پروفائل تصویر کو ٹیپ اور ہولڈ کر کے اس کی سٹوریز یا پوسٹس کو میوٹ کر سکتے ہیں.
4. Mute someone’s Stories or posts by tapping and holding their profile picture — because it’s OK to want space sometimes 😌 pic.twitter.com/UlXkEGuXu0
— Instagram (@instagram) March 28, 2023
انسٹاگرام ریلز
اگر آپ ریلز بنانا چاہتے ہیں لیکن نہیں جانتے کہ کہاں سے شروع کرنا ہے تو ریلز ٹیمپلیٹ کے آپشن کو آزمائیں۔ ریلز ٹیمپلیٹ کو استعمال کرنے کے لیے ریلز ٹیب کی طرف جائیں ، کیمرہ آئیکن کو ٹچ کریں (اوپر دائیں) → ٹیمپلیٹس کے آپشن کو سلیکٹ کریں (نیچے)
5. Try out ✨ Reels Templates ✨ if you want to make Reels but don’t know where to start.
Head to Reels tab → tap camera icon (top right) → tap Templates (bottom) pic.twitter.com/CNITpLgZjh
— Instagram (@instagram) March 28, 2023