سرحا اصغر کے حمل پر سوال، فیصل قریشی کو شدید ردعمل کا سامنا

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ اس بار وجہ بنی ان کی رمضان ٹرانسمیشن میں اداکارہ سرحا اصغر سے کیا گیا ایک ذاتی سوال، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، فیصل قریشی ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں شوبز شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں ان کے پروگرام میں اداکارہ سرحا اصغر شریک ہوئیں، جنہوں نے مشہور ڈرامہ ’بہروپیا‘ میں فیصل قریشی کی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔

گفتگو کے دوران فیصل قریشی نے سرحا اصغر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ بہروپیا میں انہیں (سرحا) کو کافی غصے والے کردار میں دیکھنے کا موقع ملا، جس سے اندازہ ہوا کہ وہ اس قسم کے جذباتی مناظر بھی بخوبی ادا کر سکتی ہیں۔

تاہم اسی گفتگو کے دوران فیصل قریشی نے ایک ایسا سوال کر دیا جس نے ناظرین کو حیران کر دیا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ سرحا اصغر نے ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران یہ ظاہر نہیں کیا تھا کہ وہ اپنے دوسرے بچے کے ساتھ حاملہ ہیں۔ ان کے مطابق، سرحا نے خاموشی سے اپنا کام مکمل کیا اور سیٹ پر کسی کو اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا۔

فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ جب انہیں بعد میں اس بات کا علم ہوا تو وہ حیران رہ گئے اور انہوں نے سرہا سے پوچھ لیا کہ ’یہ کب ہوا؟‘

یہ سوال سن کر سرحا اصغر نے فوری طور پر اس بات کو نظر انداز کر دیا اور بات کا رخ اپنے بیٹے ایہان کی طرف موڑ دیا۔ انہوں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ وہ اپنی بہن کا نام بتائے، جس کے بعد گفتگو کا موضوع تبدیل ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید

پروگرام نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے فیصل قریشی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن جیسے پروگرام میں اس طرح کے ذاتی سوالات پوچھنا مناسب نہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو کسی کے حمل کے بارے میں جاننے کی کیا ضرورت ہے؟

ایک اور مداح نے تبصرہ کیا کہ سرحا اصغر نے بہت سمجھداری سے اس سوال کو نظر انداز کر دیا۔

کچھ صارفین نے پروگرام کے معیار پر بھی سوال اٹھائے اور لکھا کہ کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن ہے؟ ایسی گفتگو کی توقع نہیں تھی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ براہِ کرم بہتر اور سمجھدار سوالات پوچھیں۔

جہاں ایک طرف فیصل قریشی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں دوسری جانب مداح اداکارہ سرحا اصغر کی تعریف کر رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتہائی ذہانت اور وقار کے ساتھ غیر متوقع سوال کو نظر انداز کر کے صورتحال کو سنبھال لیا۔

بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ سرحا اصغر نے جس طرح گفتگو کا رخ بدل دیا، وہ ان کی سمارٹنیس اور پروفیشنل ازم کو ظاہر کرتا ہے۔

 شوبز حلقوں میں اس واقعے کے بعد ایک بار پھر یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ رمضان ٹرانسمیشنز میں مہمانوں سے کیے جانے والے سوالات کا معیار بہتر ہونا چاہیے اور نجی معاملات کا احترام کرنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

ویڈیو

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

لائیواسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین