کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا شہید

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا شہید ہوگئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کو کریم آباد کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی علی رضا کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی جہاں پر وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے 11 خول ملے ہیں، جبکہ فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والا شخص عمارت کا سیکیورٹی گارڈ ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کے سر میں گولی لگی ہے جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں محرم الحرام، سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دہشتگردی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سینٹرل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟