روس نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے مقابلے میں سروس متعارف کروا دی

بدھ 29 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی دارالحکومت ماسکو میں قائم کمپنی سسٹیما نے OpenAI کے ChatGPT کا مدِ مقابل میدان میں لے آئی ہے، مکمل طور پر گھریلو سرورز پر میسر یہ ٹیکنالوجی روسی زبان میں فراہم کی گئی ہے۔ اس منصوبے کی نقاب کشائی گزشتہ دنوں آئی ٹی کمپنی کی آفیشل سائٹ پر کی گئی۔

AI کو SistemmaGPT (جنریٹو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر) کہا جاتا ہے اور یہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے ساتھ ساتھ کمپنی کی اپنی مہارت پر مبنی ہے۔

چیٹ بوٹ کا مقصد روسی کاروباری اداروں کا فروغ اور سرکاری ایجنسیوں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

سسٹما کا دعویٰ ہے کہ اس کا AI اعلیٰ معیار کی تحریریں لکھ سکتا ہے اور اس کے پاس ’انسائیکلوپیڈک معلومات‘ ہے۔ کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ چیٹ بوٹ ’ٹیوٹوریل بنا سکتا ہے، مضمون لکھ سکتا ہے، پروگرامنگ کوڈ تشکیل دے سکتا ہے اور ایک مشہور شخصیت کے حسب حال مناسب گفتگو کر سکتا ہے۔

AI قانون اور میڈیکل کے امتحانات کی تیاری میں خاص طور پر کارآمد ہے۔

یہ اپنے صارفین کے لیے مقامی حالات کے مطابق فوری طور پر ڈیٹا تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ تجزیہ بھی کر سکتا ہے۔ نیز یہ ترقیاتی حکمت عملی اور کاروباری منصوبے بنا سکتا ہے۔

روسی کمپنی کے مطابق چیٹ بوٹ فی الحال ایک عام بیٹا ورژن پر دستیاب ہے، جب کہ اس کا عوامی سطح پر استعمال رواں سال جون میں متوقع ہے۔ کمپنی ایک ایسے AI پر بھی کام کر رہی ہے جو تصاویر اور ویڈیوز میں ترمیم کر سکے۔

واضح رہے کہ AI چیٹ بوٹس کو اس وقت اہمیت حاصل ہوئی جب نومبر 2022 میں   OpenAI  کے ذریعے تیار کردہ امریکی ساختہ  ChatGPT، لانچ کیا گیا۔ اس پروگرام کے بعد سے اس نے 100 ملین صارفین کو تک رسائی حاصل کی ہے، جس کی بدولت اس نے سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی ایپ کا ریکارڈ قائم کیا۔

AI قانون اور میڈیکل کے امتحانات کی تیاری میں خاص طور پر کارآمد  ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp