آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری، تلخ فیصلے نہ کیے تو 3 سال بعد پھر ایسی صورتحال کا سامنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجبوری کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، تلخ فیصلے نہ کیے گئے تو ہمیں دوبارہ ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہوگا، 3 سال بعد ایک بار پھر اگر عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانا پڑا تو یہ ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہوگا۔

کوئٹہ میں کسان پیکیج کے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کے 28 ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے، اس منصوبے پر 55 ارب روپے خرچ ہوں گے جس میں سے 70 فیصد ادائیگی وفاق کرے گا، جبکہ 30 فیصد صوبائی حکومت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہونے کی کئی وجوہات ہیں، اگر 500 ارب روپے سبسڈی کی رقم صوبے کی ترقی اور خوشحالی پر لگی ہوتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

وزیراعظم نے کہاکہ کسانوں کو سولر پینل مہیا کریں گے، وزیراعلیٰ نے 3 ماہ میں 28 ہزار کنکشنز لگانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ پورے ملک میں 10 لاکھ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، ہم قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں، اس لیے سولر منصوبے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ وفاق کی جانب سے بلوچستان میں دانش اسکولوں کے لیے فنڈز رکھے گئے ہیں، چاروں صوبوں کے ایک ہزار گریجویٹس کو زرعی تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا، جبکہ بلوچستان کا کوٹہ دیگر صوبوں سے 10 فیصد زیادہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ’پی ڈبلیو ڈی‘ کا محکمہ ختم کرنیکا حکم، معاشی حالات نقصان پہنچانے والے اداروں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، وزیراعظم

شہباز شریف نے کہاکہ قرضوں کی وجہ سے ہماری نسلیں گروی ہوچکی ہیں، اگر 3 سال بعد پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو یہ ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر چیزوں کو بہتر کرنا ہوگا، دہشتگردی کے ناسور کو ملک سے ختم کیا جائے گا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ہم گوادر کو شاندار پورٹ بنانے کے لیے تیار ہیں، یہ ریکوڈک کی کانوں سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

امریکا میں ایچ ون بی ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کرنے کی تجویز

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مستحکم، عالمی کرنسی اور تیل کی مارکیٹ میں بھی بڑی تبدیلیاں

عمران خان صحت مند ہوئے تو ان کے چاہنے والے شکر ادا کرنے کے بجائے افسردہ اور غصے میں ہیں، طلال چوہدری

زیتون کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے قومی پالیسی کا اجرا، وزیراعظم کا 100 زرعی گریجوایٹس اٹلی بھیجنے کا اعلان

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار