مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ فیصلے کو چیلنج نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے اور بطور جماعت وہ اس فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ خیرسگالی کا اظہار کرتی ہے،  ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پیشرفت کی طرف مفید ثابت ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوں گے، جہاں تک نظرثانی اپیل کا تعلق ہے جمعیت علما اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں: ہمیں ہمارا حق مل گیا، پی ٹی آئی کا مؤقف

انہوں نے کہا تاہم جمعیت علما اسلام کے وہ بعض ارکان جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں، انفرادی طور پر وہ اپیل کرسکتے ہیں، ہم ان کو اپیل کے حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے، یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فل بینچ نے آج (بدھ کو) پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا تھا، جس کے تحت قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق قرار پائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے قانونی اور سیاسی اثرات کیا ہونگے؟

8 ججوں کے مقابلے میں 5 کی مخالفت سے اکثریتی فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ نے سنایا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو دینے اور پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے اسے برقرار رکھنے کے دونوں فیصلے بھی کالعدم قرار دیدیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں