تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ملک گیر احتجاج کی حکمت عملی طے، جلسے کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک بھر میں احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی ہے اور اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں جلسے میں جلسے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں تحریک تحفظ آئین پاکستان: اپوزیشن اتحاد کو پہلا جھٹکا، جلسہ منسوخ

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ جلسے کرنے کے لیے این او سی کے حصول کی خاطر قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی، لیکن اگر پھر بھی این او سی نہ دیے گئے تو پھر جلسے ہر صورت میں ہوں گے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی، اور ریلیوں کا مقصد خیبر پختونخوا میں آپریشن کی مخالفت، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کی نئی احتجاجی حکمت عملی کیا ہے؟

واضح رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتیں شامل ہیں، اور محمود اچکزئی اس کے سربراہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp