توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مرکزی حکومت نے توشہ خانہ سے متعلق نئے ریفرنس کے لیے بانی پی ٹی آئی، سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی بیگم بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پرھیں:نیب ٹیم نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا

انگریزی روزنامے میں شائع خبر کے مطابق جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔

نوٹیفیکییشن کے مندرجات کے مطابق امن امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل ہی میں کرے۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

اس نوٹیفیکیشن کے اجرا سے متعلق سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اول کے وکلا کو مطلع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی بیگم بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے توشہ خانہ سے 7 گھڑیاں خلاف قانون لیں، ایک اور انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

نیا کیس کیا ہے؟

کوئی ادارہ برائے احتساب  کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟