اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید بلوچستان پولیس کے حوالے

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا ہے، جو آج اسلام آباد کی ضلعی عدالت سے ان کا راہداری ریمانڈ حاصل کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راہداری ریمانڈ منظور ہونے کے بعد صنم جاوید کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا، واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتارکرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کو رہائی کے بعد اسلام آباد سے پھر گرفتار کرلیا گیا

صنم جاوید کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس نے بلوچستان پولیس کی معاونت کی تھی۔

گزشتہ روز عدالت نے صنم جاوید کے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا منظور کرلی تھی اور رہائی کے بعد صنم جاوید گھر روانہ ہوگئی تھیں تاہم کچھ ہی دیر بعد اسلام آباد کی رمنا پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

صنم جاوید کے خلاف ایف آئی اے میں درج مقدمے میں ان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سیکیورٹی ادارےکیخلاف ہرزہ سرائی کا الزام تھا۔

مزید پڑھیں: صنم جاوید کی رہائی کے بعد پھر گرفتاری پر سعد رفیق بول پڑے

ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے 10 جولائی کو صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ذریعے سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ ہفتہ کے روز صنم جاوید کو گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ان کی رہائی کی روبکار جاری ہوگئی تھی۔

صنم جاوید کو 10 مئی 2023 کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا۔ گزشتہ روز وہ 14 ماہ 4 دن قید میں رہنے کے بعد رہا ہوئی تھیں لیکن اسلام آباد پولیس نے انہیں کچھ ہی دیر بعد پھر گرفتار کرلیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ناران: ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سیاح نے گاڑی دریا میں اتار دی، ریفٹنگ والوں نے جان پر کھیل کر 4 افراد کو بچا لیا

الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بیرونی سرپرستی حاصل رہی، مقصد پاکستان کے مؤقف کو نقصان پہنچانا تھا، انٹیلی جنس رپورٹ

مون سون الرٹ: کیا حکومت گلوف اور فلیش فلڈ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟

لاہور سانحہ: ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں