مختلف بیماریوں کے سبب ایک سال میں 50 لاکھ بچے ہلاک، یونیسف

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ نے انکشاف کیاہے کہ سال 2021 کے دوران دنیا بھر میں 50 لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث سال 2021 کے دوران دنیا بھر میں پانچ برس سے کم عمر کے 50 لاکھ بچے مارے گئے جو ناقابل برداشت انسانی نقصان ہے جس سے بچا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے اطفال یونیسف کے مطابق مرنے والے 50 لاکھ بچوں میں سے 23 لاکھ ایسے ہیں جو پیدائش سے قبل یا پیدائش کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث پہلے ماہ ہی دنیا سے چلے گئے۔

ان اموات کی وجہ نمونیا، ڈائریا، ملیریا اور انفیکشن والی بیماری ہیں ۔ جن سے ویکسینیشن ، بہتر ہیلتھ کیئر اور بہتر غذا اور نظام نکاسی آب کے ذریعے بچا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا با کے باعث بچوں کی ویکسینیشن تعطل کا شکار ہوئیں جس کے باعث بچوں کی ایمونائزیشن کی شرح 2020 کے مقابلے 2021 میں20 لاکھ کم رہی۔ 2019 کے مقابلے میں یہ شرح 60 فیصد تک کم ہوئی، جس کے باعث مستقبل میں بچوں کی اموات کا خطرہ بڑھ گیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان