تھائی لینڈ نے سیاحوں کو بغیر ویزا ملک میں داخل ہونے اور 60 دن تک رہنے کی اجازت دے دی

منگل 16 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی لینڈ نے سیاحت کے فروغ کے لیے 93 ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس نئی اسکیم کا اعلان پیر کو کیا گیا جس کے تحت دنیا بھر آنے والے سیاح تھائی لینڈ میں 60 دن تک قیام کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کردیا

اس سے قبل، تھائی لینڈ حکومت نے 57 ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دی تھی۔

تھائی لینڈ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں برس کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں 17.5 ملین غیرملکی سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔

تھائی لینڈ حکومت نے دیگر ملکوں سے آئے ورکرز کے لیے ایک نیا 5 سالہ ویزا بھی متعارف کرایا ہے جو ان ورکرز کو ہر سال 180 دن تک ملک میں رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کی شرائط آسان کردیں

مزید برآں، تھائی لینڈ میں بیچلر یا اس سے اعلیٰ تعلیمی ڈگری حاصل کرنے والے طلبا کو گریجویشن کے بعد نوکری یا اپنی اگلی منزل تلاش کرنے کے لیے ایک سال تک رہنے کی اجازت ہوگی۔

کیا پاکستانی شہری بھی بغیر ویزا تھائی لینڈ جاسکتے ہیں؟

تھائی لینڈ کی جانب سے 93 ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں۔ جن ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری سہولت دی گئی، ان کی فہرست درج ذیل ہے:

امریکا

البانیا

اینڈورا

آسٹریلیا

آسٹریا

بحرین

بیلجیئم

بھوٹان

برطانیہ

برازیل

برونائی

بلغاریا

کمبوڈیا

کینیڈا

چین

کولمبیا

کروشیا

کیوبا

قبرص

جمہوریہ چیک

ڈنمارک

ڈومینیکا

ڈومینیکن ریپبلک

ایکواڈور

ایسٹونیا

فجی

فن لینڈ

فرانس

جارجیا

جرمنی

یونان

گوئٹے مالا

ہانگ کانگ

ہنگری

آئس لینڈ

انڈیا

انڈونیشیا

آئرلینڈ

اسرائیل

اٹلی

جمیکا

جاپان

اردن

قازقستان

کوسوو

کویت

لاؤس

لٹویا

لیچٹینسٹن

لتھوانیا

لکسمبرگ

مکاؤ

ملائیشیا

مالدیپ

مالٹا

ماریشس

میکسیکو

موناکو

منگولیا

مراکش

نیدرلینڈز

نیوزی لینڈ

ناروے

عمان

پانامہ

پاپوا نیوگنی

پیرو

فلپائن

پولینڈ

پرتگال

قطر

رومانیہ

روس

سان مارینو

سعودی عرب

سنگاپور

سلوواکیہ

سلووینیا

جنوبی افریقہ

جنوبی کوریا

اسپین

سری لنکا

سویڈن

سوئٹزرلینڈ

تائیوان

ٹونگا

ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو

ترکی

یوکرین

متحدہ عرب امارات

یوراگوئے

ازبکستان

ویتنام

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے