افغانستان: بارشوں و سیلاب سے 40 افراد ہلاک، 1500 بچے لاپتا

بدھ 17 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 40 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز کی برآمد

افغانستان کے صوبے نگرہار کے مختلف اضلاع کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ افغان محکمہ صحت کے مطابق سیلاب سے اب تک 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور  350 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

1500 بچے لاپتا

دریں اثنا بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں سیلاب کے باعث اب تک تقریباً 1500 بچے لاپتا ہوچکے ہیں جنہیں ان کے گھر والے تلاش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں چَشم کُشا انکشافات

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث لوگوں کے مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ کچھ دیہات مکمل طور پر سیلاب میں بہہ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم