گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی عائشہ جہانزیب کی شوہر سے صلح

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گھریلو تشدد کی شکار ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب کا ان کے شوہر حارث علی سے راضی نامہ ہوگیا ہے۔

 ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے وکیل کے ہمراہ لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوکر بیان قلمبند کروایا کہ ان کا شوہر حارث علی سے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معروف ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کا مبینہ تشدد، ملزم گرفتار

دوران سماعت جج نے عائشہ جہانزیب سے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنی مرضی سے صلح کررہی ہیں، جواب میں عہاشہ جہانزیب نے مؤقف اختیار کہ جو بھی ہوا ہے، بہت ظلم ہے کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، لیکن جو بھی معززین نے فیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔

عائشہ جہانزیب نے عدالت میں بیان دیا۔ ’میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں، گواہان کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔‘

عدالت نے عائشہ جہانزیب کا مؤقف قبول کرتے ہوئے ملزم حارث کی ضمانت منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : میرا شوہر تنگ نظر انسان ہے، عائشہ جہانزیب نے خود پر تشدد کی وجہ بیان کردی

واضح رہے کہ10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر حارث کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے میں عائشہ جہانزیب نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے شوہر نے ان کو 3 سے 4 مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوئی، شوہر نے کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں اور وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

لاہور کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔

عائشہ جہانزیب نے اپنے ویڈیو بیان میں بھی بتایا تھا کہ ان کے شوہر نے ان پر تشدد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار