بنگلہ دیش:مظاہرین اور پولیس میں خونریز تصادم کے بعد فوج طلب، ملک بھر میں کرفیو نافذ

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں مکتی باہنی سے وابستہ افراد کی آئندہ نسلوں کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کے خلاف جاری ملک گیر مظاہرہ میں اب تک 105 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: مظاہروں میں اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک، طلبہ کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ملک پیدا ہونے والے کشیدہ حالات کے باعث وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے ہوئے فوج طلب کرلی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں حکومت نے جاری پُرتشدد مظاہروں سے پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرکے فوج طلب کرلی ہے۔

وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کرفیو نافذ کرنے اور فوج طلب کرنے کا فیصلہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیراعظم بنگلہ دیش کے پریس سیکریٹری نعیم الاسلام خان کے مطابق حکومت نے کرفیو کے نفاذ اور حکومت کی مدد کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم کا ارب پتی چپڑاسی جو ہیلی کاپٹر کے بغیر سفر نہیں کرتا

پریس سیکریٹری نعیم الاسلام خان کے مطابق کرفیو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری طلبہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جاری جھڑپوں میں کم از کم 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ مظاہرے طویل عرصے سے برسراقتدار حسینہ واجد کے لیے اب تک کا سب سے بڑا چیلنج ہیں۔ سب صرف گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ، 52 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی