’ارے! میرے بیوی بچے بھی ہیں‘، کیوم ہوج کو باؤلر سے یہ کیوں کہنا پڑا؟

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’ارے! میرے بیوی بچے بھی ہیں‘۔ یہ بظاہر ملتجانہ جملہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز کیوم ہوج نے اس وقت کہا جب وہ اپنی پہلی ٹیسٹ سینچری بنانے کو تھے، مگر عین موقع پر ان کا راستہ انگلینڈ کے باؤلر ووڈ کی طوفانی باؤلنگ نے روک رکھا تھا۔

اس بات کا انکشاف کیوم ہوج نے ناٹنگھم (انگلینڈ) میں کھیلے گئے، دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کیا۔

کیوم ہوج کے مطابق ایک لمحہ ایسا آیا جب مجھے لگا کہ میں 97 رنز ہی پر ڈھیر ہوجاؤں گا۔ کیوم ہوج نے ووڈ کی انتہائی تیز رفتار باؤلنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا روز روز نہیں ہوتا کہ آپ کو کسی ایسے شخص کا سامنا کرنا پڑے جو ہر ایک گیند 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینک رہا ہو، میرے نزدیک یہ خاصا لرزہ خیز تھا۔

یہ خواب تو نہیں

واضح رہے کہ نوٹنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر کیوم ہوج اپنی پہلی ٹیسٹ سینچری کیساتھ 120 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اپنی اس کامیابی پر وہ خود بھی دم بخود تھے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں سینچری کا جشن منانے کے بعد بھی میں خود کو چٹکی بھر رہا تھا کہ کہیں یہ خواب تو نہیں۔

ناٹنگھم ٹیسٹ

واضح رہے کہ ناٹنگھم (انگلینڈ) میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز پہلی اننگ میں کیوم ہوج کی شاندار سینچری کے بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

ناٹنگھم میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنایے جبکہ 65 رنز کا نقصان پورا کرنا ابھی باقی ہے۔

کیوم ہوج نمایاں رہے

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیوم ہوج 120 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلک ایتھانزے 82، کپتان کریگ بریتھ ویٹ 48، میکائل لوئس 21 اور کرک مکینزی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جیسن ہولڈر اور جوشوا ڈا سلوا 23 اور 32 رنز بالترتیب کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 2 جبکہ کرس ووکس، گس ایٹکنسن اور بین اسٹوکس نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا