حکومت کا نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سرغنہ دہشت گرد نور ولی محسود کی حالیہ خفیہ کال لیک کا فرانزک کروانے کے بعد قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گزشتہ روز افغان میں روپوش ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے دہشتگرد ساتھی کو پاکستان میں دہشتگردی کی ہدایات دے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں دہشتگردی، کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال پکڑی گئی

خفیہ کال ریکارڈنگ میں نور ولی محسود احمد حسین کو اسپتالوں، سرکاری املاک اور اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ حکام نے نور ولی محسود اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا ہے، فارنزک رپورٹ کے بعد نور ولی اور غٹ حاجی کے خلاف ملک کے اندر اور بیرون ملک سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

پاکستان دہشت گرد ٹولے اور نور ولی کی افغانستان میں مسلسل موجودگی اور وہاں سے بیٹھ کر پاکستان میں براہِ راست دہشت گردی کروانے پر عبوری افغان حکومت سے شدید احتجاج بھی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج کا دوٹوک مؤقف: ٹی ٹی پی میں بے چینی، دہشت گردوں کا سرغنہ نور ولی محسود روپوش

یاد رہے کہ گزشتہ روز کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ  نور ولی محسود کی ہوشروبا خفیہ کال منظرِعام پر آئی تھی، خفیہ کال میں وہ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے اپنے خارجی دہشتگرد کو ہدایات دے رہا ہے۔

خارجی نور ولی محسود دہشتگرد کو ہدایات دے رہا ہے کہ کس طرح پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کے لیے جیتنا ناگزیر، جنوبی افریقہ نے 313 رنز کا ہدف دے دیا، اوورز صرف 40

باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ملک کو بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟