قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کیوں کیا گیا؟

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ معاشی حالات نئی گاڑیاں خریدنے کی گنجائش نہیں دیتے، اسمبلی سیکریٹریٹ پرانی گاڑیاں ہی ٹھیک کرا کے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو دے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کیا ہے؟ کیا استحقاق کمیٹی چیف جسٹس کو طلب کرسکتی ہے؟

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو کہا کہ آپ کو دی گئی گاڑیاں2017ء اور 2019ء ماڈل کی ہیں جبکہ میرے زیراستعمال گاڑی بھی 2015ء ماڈل کی ہے، اتنے فنڈز نہیں ہیں کہ نئی گاڑیاں خریدی جائیں۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بھی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگا رکھی ہے، وزارت خزانہ نے بھی نئی گاڑیوں کے لیے فنڈز دینے سے انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایوان بالا کی 7 قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کا انتخاب مکمل

اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے حکم پر پرانی گاڑیاں ٹھیک کرا دی گئی ہیں، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی گاڑیاں پرانی ہونے کے باوجود قابل استعمال ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے متعدد چیئرمینوں نے دی گئی گاڑیاں پرانی اور ناکارہ ہونے کی شکایات کی تھیں، انہوں نے نئی گاڑیاں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرپور ڈویژن کے ووٹرز بلا خوف و خطر ووٹ ڈالیں، شفاف اور پرامن انتخابات کے تمام انتظامات مکمل، چیف الیکشن کمشنر

پشاور کے واحد بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیاسی جلسے کا اعلان، کھیل کے میدان میں سیاست کیوں؟

شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، 2 پریزائیڈنگ افسر گرفتار

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

پاکستان کی بلیو اکانومی میں بے پناہ مواقع: درست حکمت عملی سے ملک کی تقدیر کیسے بدلی جا سکتی ہے؟

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں