پشاور سے کراچی پہنچنے والی خیبر میل کو ڈرائیور نے بڑے حادثے سے بچا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور سے کراچی پہنچنے والی خیبر میل کالا پل کے قریب سنگین حادثے سے بچ گئی، ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچایا۔
یہ بھی پڑھیں : ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے کے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا؟
کالا پل کے قریب ایک ٹرک ریلوے لائن کے پاس زمین میں دھنس گیا، ٹرک پر ریت، بجری لوڈ کی گئی تھی جو زمین میں دھنس گیا، اسی وقت کراچی آنے والی خیبر میل وہاں پہنچی تھی، سامنے ٹرک دیکھ کر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکا۔
زمین میں دھنسے ٹرک کو نکالنے کے دوران وہ کھڑی ٹرین سے ٹکرایا جس سے انجن کو معمولی نقصان پہنچا، ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک کو ٹرین کے انجن سے علیحدہ کرنے میں کامیاب ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان ریلوے کی کتنی ٹرینیں آؤٹ سورس کی جائینگی اور اس کا عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے عملہ اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی، ریلوے پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ دینے کے بعد چھوڑ دیا۔