لمبے قد کی حامل چینی خاتون بوائے فرینڈ نہ ملنے پر پریشان

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں لمبے قد کی حامل خوبصورت نوجوان خاتون بوائے فرینڈ نہ ملنے پر پریشان ہے، خاتون کا قد لگ بھگ ساڑھے 7فٹ ہے، جس کی وجہ سے خاتون کو اپنے قد سے مماثلت رکھنے والے مرد کی تلاش میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

طویل القامت 25سالہ خوبصورت خاتون کا قد 7فٹ 4 انچ ہے، جو کہ 2.26میٹرز بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کا تعلق چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ سے ہے اور انتہائی خوبصورتی کی حامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے سب سے لمبے نوجوان ضیا رشیدکا انتقال کیسے ہوا؟

تاہم اپنے بہت لمبے قد کی وجہ سے انہیں مناسب بوائے فرینڈ ڈھونڈنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ چند ماہ قبل ژیاؤ مائی نے خود کو دنیا سے متعارف کرانے کے لیے ایک مختصر ویڈیو کلپ بھی جاری کیا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ ان کا غیر معمولی طور پر طویل القامت ہونا ہے، کیونکہ ان کا متاثر کن قد مردوں سے بھی زیادہ لمبا ہے۔ خاتون کو ویڈیو شیئر کرنے کا مشورہ ان کی والدہ نے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے لمبے آدمی کی سب سے چھوٹی خاتون سے ملاقات

اب کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شنگھائی کی ایک لڑکی کو اپنے لیے رشتہ تلاش کرنے کے لیے اسی طرح ایک ویڈیو کلپ جاری کرتے دیکھا تھا، اسی لیے اپنی بیٹی کو بھی مشورہ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘