بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ منسوخ

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے بیرون ملک سیاسی پناہ (اسائلم) کے خواہاں افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے والے 5 جون 2024 کے سرکلر کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو یقین دلایا گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ 60 دن کے اندر جاری کردیے جائیں گے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔ شرکاء میں سیکرٹری خارجہ، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی IMPASS اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام شامل تھے۔

مزید پڑھیں:بیرون ملک پناہ گزین پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

نائب وزیراعظم کو سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی IMPASS کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کے اجرا کی سہولت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو یقین دلایا گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ 60 دن کے اندر جاری کر دیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں