برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قید سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پرعملدرآمد کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔ ہم پاکستان کے دشمن نہیں دوست ہیں، اور وہاں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں ’پاکستان میں جمہوریت کو درپیش خطرات‘ پر مباحثہ ہوا، جس میں متعدد اراکین برطانوی پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں انتخابی بے ضابطگیاں، امریکا نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا

مباحثے میں سابق برطانوی وزیر داخلہ پریتی پاٹل کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور مہربانو قریشی نے بھی شرکت کی، جبکہ یہ مباحثہ لارڈ حنان اور ایم پی ناز شاہ کی دعوت پر ہوا۔

مباحثے میں لارڈ طارق محمود، سرور باری کے علاوہ متعدد برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی، جبکہ لارڈز اور برطانوی میڈیا سے منسلک صحافی بھی شریک تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو۔

پاکستان اور بنگلا دیش میں ہونے والے حالیہ انتخابات شفاف نہیں تھے، لارڈ حنان

لارڈ حنان نے کہاکہ پاکستان اور بنگلا دیش میں ہونے والے حالیہ انتخابات شفاف نہیں تھے، چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو اور قانون کی بالادستی ہو۔

یہ بھی پڑھیں ’پاکستان دشمن عمران خان کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھرے جائیں‘برطانوی وزیراعظم کو خط

انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہاکہ پاکستان ہمارا دیرینہ دوست اور ساتھی ہے۔

پاکستان ہمارے دل کے بہت قریب، منتخب نمائندوں کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں، ایوب خان

ممبر برطانوی پارلیمنٹ ایوب خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمارے دل کے بہت قریب ہے، ہم وہاں منتخب نمائندوں کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔

8 فروری کے انتخابات کا آڈٹ ہونا چاہیے، مہربانو قریشی

اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما مہربانو قریشی نے کہاکہ ملک میں عام انتخابات سے قبل ہمارا انتخابی نشانن چھین کر ہمیں آزاد الیکشن لڑنے پر مجبور کیا گیا، اب 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کا غیرجانبدارانہ آڈٹ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں امریکا، یورپی یونین کے بعد برطانیہ کا بھی عام انتخابات پر خدشات کا اظہار

پاکستان کی عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، زلفی بخاری

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہاکہ پاکستان کی عدالتوں سے ہمیں انصاف ملنے کی قوی امید ہے، فوج اور منتخب حکومت کے مابین اچھے تعلقات پاکستان کے لیے سود مند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی نئی پیشکش نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق

راولپنڈی: لاپتا 6 سالہ بچی کی تلاش دوسرے روز بھی جاری، نالہ لئی میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع

ہفتوں تک خوف کی علامت بنا رہنے والا ‘دہشتگرد بندر’ بالآخر پکڑا گیا، اسکولز تاحال بند

’ججز آتے جاتے رہتے ہیں، انصاف ہمیشہ قائم رہنا چاہیے‘، جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، فل کورٹ ریفرنس میں خراجِ تحسین

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟