ہٹیاں بالا اراضی اسکینڈل: 16 سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کو سزا سنادی گئی

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفرآباد احتساب عدالت نے ہٹیاں بالا اراضی اسکینڈل میں 16 ملازمین کو سزا سنادی جبکہ 9 کو بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کا فرار، تحقیقاتی کمیٹی قائم

عدالت نے پایا کہ زمینوں کی خریداری کے لیے فراہم کی گئی 11 کروڑ روپے کی رقم  محکمہ مال اور بینک کے ملازمین کی ملی بھگت سے کی گئی۔ 9 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔

احتساب عدالت کی جج نگہت سلطانہ نے جرم ثابت ہونے پر ہر مجرم سے اس کے ذمے خرد برد شدہ رقم کی وصولی اور 3،3 سال قید کی سزا سنائی۔ جبکہ ایک سرکاری اور ایک نجی بینک منیجر کو بھی مجرم قرار دے کر سزا سنائی گئی۔

مزید پڑھیے: آزاد کشمیر اسمبلی نے فنانس بل 2024 کی منظوری دے دی

یاد رہے کہ سنہ 2005 کے زلزلہ متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی، ایل اوسی بس سروس ٹرمینل بلڈنگ کے لیے زمین کی خریداری اور اسکولوں کی  عمارتوں کے لیے زمین کی خریداری میں 11 کروڑ روپے کی خرد برد کی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی عبدالحمید کیانی نے کرپشن کی تحقیقات کے لیے احتساب عدالت کو کیس بھیجا تھا۔ چکوٹھی کے رہائشیوں نے زمین ایوارڈ ہونے کے باوجود معاوضوں کی عدام ادائیگی کی شکایت کی تھی جس پر معاملہ احتساب عدالت کوبھیجا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ