مانچسٹر میں برطانوی پولیس کا پاکستانیوں پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے برٹش پاکستانی فیملی کے 2 نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کو ایک رات زیر حراست رکھنا برطانوی پولیس کو پڑگیا مہنگا، 10 ہزار پاؤنڈز جرمانہ

ویڈٰیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی اڈے پر برطانوی شہر مانچیسٹر کے پولیس اہلکار ایک پاکستانی شخص کو نیچے لٹا کر اس کے سر پر لاتیں مارہا ہے۔ اسی اثنا میں اسی خاندان کے دوسرے شخص کو بھی گھٹنوں کے بل بیٹھنے کو کہا گیا اور پھر اسے بھی لٹاکر زدوکوب کیا گیا۔ اہلکار زمین پر گرے نوجوان کو لاتوں سے مارتے رہے جبکہ والدہ اپنے بیٹوں کو تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہیں۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشدد کرنے والے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ اس میں ملوث 7 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔

پولیس نے مذکورہ واقعے پر بیان دعویٰ کیا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں میں جھگڑا ہوا تھا جہاں پولیس موقعے پر پہنچی تاہم مذکورہ شخص نے گرفتاری کی کوشش پر اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: برطانوی ہائی کمیشن کی خاتون اہلکار نے گاڑی سے پولیس کانسٹیبل کو روند دیا

یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہاتھا پائی میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ خاتون اہلکار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور حالات پر قابو پانے کے لیے  آرمڈ پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا۔ متعلقہ محکمے کی جانب سے پولیس تشدد کی ویڈیو جانچ کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp