یہ کوئی راز نہیں کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے میٹا، اسنیپ چیٹ یا یوٹیوب سب ٹک ٹاک کو ایک خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس کے مقابلے کے لیے خود کو بھی ویسا ہی بنارہے ہیں۔
موبائل ایپس کی تجزیہ کار کمپنی ایپ ٹوپیا کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ایپ ثابت ہوئی ، جس نے میٹا کی تمام ایپس، اسنیپ چیٹ اور دیگر کو شکست دی۔
جی ہاں ٹک ٹاک 2022 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ قرار پائی ہے اور مسلسل تیسرے سال یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
مجموعی طور پر 2022 میں 67 کروڑ 20 لاکھ بار ٹک ٹاک کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا جبکہ انسٹاگرام 54 کروڑ 80 لاکھ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
42 کروڑ 40 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ ہونے پر واٹس ایپ کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جبکہ چوتھے پر ٹک ٹاک کی ہی زیرملکیت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ رہی جسے 35 کروڑ 70 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔
اسنیپ چیٹ 5 ویں، ٹیلیگرام چھٹے، سب وے سرفرز 7 ویں اور حیران کن طور پر فیس بک 8 ویں نمبر پر رہی۔
2022 میں فیس بک کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح میں 2021 کے مقابلے میں 25 فیصد سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی۔