روس کی پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پاکستان کو مدد کی پیشکش

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ وہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے مدد کرنے کو تیار ہے۔

کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کی پاک روس تعلقات پر ہونے والی تقریب میں روسی قونصل جنرل وکٹرووچ نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹیل ملز بند ہو کر بھی سالانہ 30 ارب روپے کا نقصان کیسے کر رہی ہے؟

انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے روس نے ہمیشہ کردار ادا کیا، پاکستان اسٹیل ملز کا قیام دونوں ممالک کے تعاون کی ایک مثال ہے۔

روسی قونصل جنرل نے کہاکہ روس نے ڈپلومیٹک ویزا پر پاکستان کے ساتھ تعاون کیا، پاکستان میں گزشتہ 3 برس کے دوران مختلف حکومتیں ہونے کے باوجود سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور روس کے درمیان حال ہی میں کئی اہم منصوبوں پر کام شروع ہوا ہے، دونوں ملکوں کے سربراہوں میں متعدد شعبوں پر بات ہوئی تھی۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ روس پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے مدد کرنے کو تیار ہے، تاہم ضروری ہے کہ حکومت اور انتظامیہ اس میں سنجیدگی دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل ملز کو اسکریپ کرنے اور زمین کو دوسرے مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین اور روس نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستانی اوپنرعبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

چین کا اے آئی بلیک بورڈ: استاد کی آواز اور لکھائی سمجھ کر سبق کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی ایس 27 کے کیمرا فیچرز لیک، الٹرا ماڈل میں 50 میگا پکسل سینسر متوقع

ویڈیو

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب