کیا آج کراچی پر بادل برسیں گے؟

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہوا میں بڑھتا ہوا نمی کا تناسب اور اس پر حبس کی حکمرانی، ایسے عالم میں بارش کی دعائیں کون نہیں مانگتا لیکن کیا کراچی کا موسم آج بدل جائے گا؟ یہی سوال ہے جو امید بن کر جاگتا ہے مگر امید بر نہیں آتی۔

محکمہ موسمیات نے اس ضمن میں اچھی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، یوں تو شہر قائد میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہیں، تاہم بارش سے حبس ٹوٹنے اور کسی حد تک نمی میں کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی پیشگوئی، سی اے اے کا کراچی ایئر پورٹ کے لیے الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

’آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔‘

مزید پڑھیں: کراچی میں گرمی، ‏وکیلوں نے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ مانگ لیا

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر آگیا، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی اپنی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 106 پرٹیکولیٹ میٹرز کی اوسط سطح کے ساتھ تیسرے  نمبر پر اپنا وجود رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ایران امریکا معاہدہ امن کی فتح ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ