ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور وائس آرٹسٹ ڈیوی چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

امریکی رپورٹس کے مطابق ڈیوی چیس کے منیجر جان ریان جونیئر نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ میننجائٹس کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور سیپسس کا شکار ہو گئی تھیں، جس کے بعد وہ لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

جان ریان کے مطابق چیس کو انتقال سے قبل غذائی قلت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے شہرت کی چکاچوند سے دور سادہ زندگی گزار رہی تھیں اور جانوروں، خصوصاً بلیوں، سے بے حد محبت کرتی تھیں۔

ڈیوی چیس نے کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز کیا اور صرف 7 سال کی عمر میں ہالی ووڈ میں اپنا پہلا ٹی وی کردار حاصل کیا۔ انہیں 2001 میں فلم Donnie Darko سے شہرت ملی، تاہم 2002 میں ہارر فلم The Ring میں سمارا مورگن کے خوفناک کردار نے انہیں عالمی شناخت دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ کی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

اس کردار پر انہیں 2003 میں MTV مووی ایوارڈ برائے بہترین ولن سے نوازا گیا۔ اسی سال انہوں نے ڈزنی کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم Lilo & Stitch میں مرکزی کردار لیلو کو آواز دی، جس پر انہیں اینی ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔

ان کے دیگر نمایاں منصوبوں میں Charmed، ER، Touched by an Angel اور HBO کا ڈراما Big Love شامل ہیں۔ ڈیوی چیس نے 2015 میں فل ٹائم اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

ان کے انتقال کی خبر کے بعد دنیا بھر میں مداح اور شوبز شخصیات افسوس کا اظہار کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ