جعلی ڈومیسائل، پی آر سی پر سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا تحریری حکمنامہ جاری

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے 2رکنی بینچ نے جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت اورایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے اور مقدمے کو آئندہ سیشن کے لیے 3رکنی بینچ کے روبرو فکس کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی، 2رکنی بینچ کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکمنامے میں لکھا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق سندھ حکومت نے سکروٹنی کمیٹی بنائی تھی، ڈومیسائل اور پی آر سی جاری کرنے کے خلاف درخواستوں کے لیے سندھ پی آر سی اور ڈومیسائل اپیلیٹ کمیٹی بھی بنائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: متبادل گھر دینے کا معاملہ جلد از جلد حل کیا جائے، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری برہم

حکم نامہ میں تحریر کیا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی قائم کردہ کمیٹی نے قواعد و ضوابط کے تحت 30یوم میں کام مکمل کرنا تھا، درخواست گزار کے مطابق مقررہ مدت کے دوران کوئی قابل ذکر انکوائری نہیں کی گئی۔

حکمنامے کے مطابق 2سال 10ماہ بعد کمیٹی نے صرف 4اضلاع کی رپورٹ جمع کروائی، درخواست گزار کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کمیٹی کی رپورٹ کو نظرانداز کیا۔

جس پر سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے سندھ حکومت اورایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے، اور مقدمے کو آئندہ سیشن کے لیے 3رکنی بینچ کے روبرو فکس کرنے کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طاقت کے بدلتے معیار، عالمی دوڑ میں پاکستان کے لیے اصل چیلنجز کیا ہیں؟

اسلام آباد میں بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی، بڑے لوگ کہہ رہے ہیں نظام تباہ ہوچکا: بلاول بھٹو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

دورانِ پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟