قاسم خان کے بولنگ ایکشن کا موازنہ عمران خان سے: ’ کہیں قاسم خان پاکستان کے اگلے وزیراعظم نہ بن جائیں‘

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں بالکل اپنے والد کی طرح بولنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، یہ ویڈیو صحافی احتشام الحق کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جسے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بھی شیئر کیا ہے۔

ایک صارف نے قاسم خان کا موازنہ عمران خان کے ساتھ کرنے پر کہا کہ اللّه خیر کریں کہیں قاسم خان پاکستان کے اگلے وزیراعظم نہ بن جائیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد عمران خان اپنے بیٹے پر بہت فخر محسوس کریں گے۔

ایک ایکس صارف نے قاسم خان کے بولنگ ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بنگلہ دیش سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی پر قاسم کو ترجیح دیں گے۔

خیال رہے کہ جمائمہ نے گزشتہ روز آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے صاحبزادے سلیمان کی ویڈیو اور قاسم کی تصویر بطور اسٹوری شیئر کی تھی۔ پوسٹ میں دونوں بھائیوں کو کرکٹ یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

جمائمہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سلیمان خان میچ ختم ہونے پر بلّا اٹھائے آ رہے ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن پر جمائمہ نے اپنے بڑے بیٹے کو ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا ہے۔

جبکہ دوسری پوسٹ پر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اور یہ ہیں بہترین فاسٹ بولر۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم