ایف بی آر کی سیلز ٹیکس کے رجسٹرڈ افراد کو دوبارہ بائیومیٹرک تصدیق کی ہدایت

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی بعض کیٹیگریز میں رجسٹرڈ شہریوں کی بائیو میٹرک کے ذریعے دوبارہ اپنی شناختی تصدیق کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی یعنی نادرا کے سہولت سینٹرز سے رجوع کرنے کی مہلت میں توسیع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا ٹیکس نادہندگان کی سمیں بلاک کرنے کا اعلان، پی ٹی اے کا موقف کیا ہے؟

اس سلسلے میں، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی کیٹیگری میں رجسٹرڈ شہریوں، بشمول افراد، اور ایسوسی ایشن کے اراکین اور سنگل ممبر کمپنیوں کے لیے دوبارہ بائیو میٹرک تصدیق کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اس عمل کو 31 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے منگل کو جاری کردہ سیلز ٹیکس سرکلر نمبر 2 آف 2024 میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس رولز 2006 کے قاعدہ 5 کے ذیلی قاعدے (4) کے ضابطے کے تحت، ہر فرد، افراد کی ایسوسی ایشن کا کوئی بھی رکن، اور ایک کمپنی کے ڈائریکٹر جس میں صرف ایک شیئر ہولڈر یا ممبر ہو، جیسا کہ معاملہ ہو، بائیو میٹرک دوبارہ تصدیق کے لیے ہر سال جولائی کے مہینے میں نادرا کے ای سہولت سینٹر کا دورہ کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر افسران میڈیا اور سوشل میڈیا سے دور رہنے پر مجبور کیوں؟

سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990 کے سیکشن 74 کی دفعات کے تحت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس وقت میں توسیع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ افراد کے ذریعہ بائیو میٹرک دوبارہ تصدیق، جیسا کہ مذکورہ شق میں فراہم کیا گیا ہے، 31 اگست تک کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے