وقار یونس نے ایک بار پھر پی سی بی میں اہم ذمہ داری سنبھال لی

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اپنے نئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ افیئرز کے عہدے پر کام شروع کردیا۔

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے 52 سالہ سابق فاسٹ بولر کو اپنا مشیر مقرر کیا ہے، جس کے بعد کرکٹ کمنٹیٹر اور قومی ٹیم کے سابق  بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے امور کی نگرانی کریں گے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو بورڈ میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وقار یونس کی ذمہ داریوں میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ، قومی سلیکشن کمیٹی، کوچز کے معاملات اورکھیل کی منصوبہ بندی  بھی شامل ہے، دوسری جانب محسن نقوی  بطور چئیرمین پی سی بی قومی کرکٹ کے انتظامی معاملات پر نظر رکھیں گے۔

وقار یونس کی پہلی اسائنمنٹ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے معاملات دیکھنا ہیں، وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکٹرز اور کوچز کے ساتھ معاملات دیکھ رہے ہیں۔ بطور ایڈوائزر کرکٹ افیئرز وقار یونس تمام کرکٹ امور کے ذمے دار ہیں، وہ وائٹ بال اور ریڈ بال دونوں کوچز کو دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس کی ریورس سوئنگ کا راز کیا تھا؟

واضح رہے کہ پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ دوسری جانب کرکٹ کے حلقوں نے بہترین کرکٹ کیریئر کے حامل وقار یونس کی تعیناتی کو پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘