سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پر یو اے ای میں پاکستانیوں کو عمر قید کی سزا

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل کراچی عتيق الرميثي نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رہ کر پاکستان کے اداروں یا سیاستدانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

عتيق الرميثي کے مطابق پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ویزا پابندیوں جیسے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری، خلیج کے 7 ممالک کی سیر ایک ہی ویزہ پر

انہوں نے کہا کہ گلف ممالک یا یو اے ای میں رہنے والے پاکستانی ہوشیار رہیں۔’آج کل وہ چیز نہیں ہے، سوشل میڈیا پر اپنے ملک یا اداروں کے خلاف غلط انفارمیشن یا غلط تاثر پیدا کرنا بالکل منع ہے، ایسا کرنے پر فوری کارروائی ہوگی، کچھ لوگوں کو عمر قید بھی ہوئی ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ 10 سے 15 لوگوں کو 15 سال تک قید کی سزا ہوئی ہے اور کافی لوگوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا یو اے ای نے پاکستانیوں کے لیے ویزوں پر پابندی عائد کردی؟

یو اے ای کے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر صارفین جو بھی مواد شیئر یا لائیک کریں گے وہ ان کے ریکارڈ میں جائے گا، کسی کے ریکارڈ میں یہ بات آ گئی اور وہ اگر یواے ای کا ویزا اپلائی کرے گا تو اس کو ویزا نہیں ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور