انسداد دہشتگردی عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو پھانسی کی سزا سنادی۔
علاوہ ازیں بچوں سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چاروں ملزمان کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد تاحال لاپتا
عدالت نے چاروں ملزمان کو بچوں کے ورثا کو 20 لاکھ روپے فی کس ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے ملزمان پر 50 ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا
استغاثہ کے مطابق ملزمان میں قربان، عمران، رمضان اور وسیم شامل ہیں جبکہ ایک مفرور ملزم راجو کے دائمی وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
ملزمان نے 8 سالہ شہباز اور 10 سالہ حسن کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا تھا اور ان کے والدین سے 50 ہزار روپے تاوان طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیے: تاوان کی عدم ادائیگی پر مغوی شہری کے گردے نکالنے کی دھمکی
ملزمان نے دونوں بچوں کو قتل کرکے لاشیں الگ الگ مقام پر پھینک دی تھیں۔ ملزمان کے خلاف اغوا برائے تاوان، قتل، زیادتی اور دہشتگردی دفعات جے تحت 2 مقدمات تھانہ سہراب گوٹھ اور تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج کیے گئے تھے۔