خلیل الرحمان قمر ویڈیو لیک اور ہنی ٹریپ کے واقعے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ماضی قریب میں ان کے متنازع انٹرویوز کے بعد ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بارے میں سوشل میڈیا پر کافی بحث چل رہی ہے۔ انڈسٹری میں ان کے بہت سے ناقدین اور پرستاروں نے بھی ڈرامہ نویس کے لیے نفرت کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:خلیل الرحمان قمر کی ’ڈرامہ سازی‘ کرتے مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل
نادیہ حسین ایسی اداکارہ ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنے خیالات شیئر کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں، اس سارے واقعے کے بعد انہوں نے ببانگ دُہل خلیل الرحمان قمر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا کہ آجکل میری پسندیدہ گالی ہے ’ابے او خلیل‘، پھر آنکھ مارتے ہوئے کہا کہ سوری ’ابے او ذلیل‘۔
View this post on Instagram
مزید پڑھیں:نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد خلیل الرحمان قمر کا ردعمل آگیا، ویڈیو سے متعلق کیا کہا؟
نادیہ حسین کی مختصر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر پہلے سے جاری ہنگامے نے مزید توجہ حاصل کی۔ صارفین کی اکثریت نے نادیہ حسین کی ویڈیو پر شدید تنقید کی جبکہ کچھ نے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا۔
ماڈل متیرا نے بھی بحث میں حصہ لیا اور کہا کہ نادیہ کو خلیل الرحمان قمر کے نام کی توہین نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ مقدس نام ہے، جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کی رائے یہ تھی:
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ نادیہ حسین سینئر ماڈل و اداکارہ ہیں، انہیں یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دینی چاہیے، لیکن صارفین کی تنقید کے باجود نادیہ حسین کی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پر موجود ہے۔