پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، اور اب یکم ذوالحج 1447 ہجری 18 مئی بروز پیر کو ہوگی، اور عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائےگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کا حتمی اعلان کیا۔

اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے اختتام کے بعد بتایا کہ کمیٹی کو چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کی بنیاد پر اعلان کیا جاتا ہے کہ ملک میں یکم ذوالحج 18 مئی کو ہوگی، جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی۔

دوسری جانب دو اسلامی ممالک تیونس اور ترکیہ میں اسلامی مہینے ذوالحج کے چاند نظر آنے کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے عید الاضحیٰ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس ذوالحج کے آغاز کا اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ملک میں ہفتہ 16 مئی کو ذوالقعدہ کی 29 تاریخ قرار دی گئی اور چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد یکم ذوالحج پیر 18 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ترکیہ نے بھی پیر 18 مئی کو یکم ذوالحج قرار دیا ہے۔ ترکیہ میں روایتی رویت ہلال کے بجائے فلکیاتی حسابات پر مبنی پیشگی تیار کردہ اسلامی کیلنڈر پر عمل کیا جاتا ہے، جس کی بنیاد پر یہ تاریخ طے کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی ممبران شوکت نواز اور خواجہ مہران کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمہ درج

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کی منظوری دیدی

پاک روس تعلقات پر اہم ویبینار، شرکا نے دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات اجاگر کر دیے

’پیف‘ اسکولوں کے نتائج سرکاری اداروں سے بہتر ہیں، وزیر تعلیم پنجاب کا اساتذہ کے لیے بڑا اعلان

یورپی یونین کا میٹا کو حریف اے آئی چیٹ بوٹس کے لیے واٹس ایپ کھولنے کا حکم

ویڈیو

پاک روس تعلقات پر اہم ویبینار، شرکا نے دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات اجاگر کر دیے

کالعدم ایکشن کمیٹی بیرونی ایجنڈے پر، سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے، کال بھی لیک ہوگئی

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟