وفاقی کابینہ نے کون سے 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دی؟

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی برائے ملکیتی ادارے نے 5 سال میں 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت نجکاری سے تجارتی معاملات میں وفاق کا عمل دخل کم کرے گی، وفاق کو صرف اسٹریٹیجک اور ضروری ایس او ایز تک محدود کرنا ہے۔

نجکاری کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر ایس او ایز کو شامل کرنے کا فیصلہ درجہ بندی کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔ منافع کمانے والے اداروں کی نجکاری پر بھی غور کیا جائے گا، کمیٹی حکومتی ملکیتی اداروں کی درجہ بندی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اداروں کی نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار

اعلامیے کے مطابق اسٹرٹیجیک کے علاوہ دیگر ایس او ایز کو سی سی او پی کے سامنے رکھا جائے گا جب کہ او جی ڈی سی ایل کے حصص پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ مالی سال 2024 سے 25 کے لیے کمیشن کے بجٹ تخمینوں کی منظوری بھی دی گئی۔ رواں مالی سال کے لیے کمیشن کے بجٹ کی رقم 8169 ملین روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق جن اداروں کی نجکاری کی جائے گی ان میں 8 بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں، جام شورو جنریشن کمپنی، پاکستان ٹیکسٹائل کمپنی، اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن اور ٹیلی فون انڈسٹری شامل ہیں۔

نجکاری کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی کے دیگر اراکین بشمول وزیر خزانہ، وزیر نجکاری، وزیر تجارت، وزیر بجلی، وزیر صنعت و پیداوار، وزیر مملکت خزانہ اور محصولات اور مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے وفاقی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی