سپریم کورٹ آف پاکستان میں چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت منسوخی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ عدالت نے پرویز الہیٰ کے بیٹے راسخ الہیٰ کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے8 گھنٹے طویل آپریشن ختم، مقدمہ درج
عدالت نے سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں کو بھی سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔
یہ کیس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل 12 مارچ کو سنے گا۔
مزید پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ترجمان اقبال چوہدری کو رہا کر دیا گیا
پنجاب حکومت نے پرویز الہیٰ، راسخ الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے تحت گوجرانوالہ میں درج ہیں۔












