خیبرپختونخوا: ضلع خیبر کے 4 تھانوں میں خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس نے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے پہلی بار 4 تھانوں میں خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز کو تعنیات کردیا ہے۔

ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات کرنے کا مقصد قبائلی خواتین کے لیے انصاف تک رسائی ممکن بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں خواتین کا پولیس فورس کی جانب رجحان، نیا سنگ میل عبور

ڈی پی او نے بتایا کہ خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا مقصد لاکھوں خواتین کی حوصلہ افزائی اور انصاف تک رسائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع کی خواتین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے، خواتین پولیس کو بہترین ماحول دینا اولین ترجیح ہے، تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔

ڈی پی او نے کہاکہ تمام ایڈیشنل ایس ایچ اوز مقامی ہونے کے ناطے قوم کی بیٹیوں، بہنوں اور ماؤں کے بہتر طریقے سے مسائل حل کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں