آئی پی پیز کی آڈٹ رپورٹ جاری، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) کے حوالے سے آڈٹ جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔

بجلی بلوں میں ناروا اضافے، بھاری ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف دھرنا دینے والی جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ آڈیٹر جنرل پاکستان کی تیار کردہ ہے جو سال 2022،23 میں تیار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی پیز کو ادا کی جانے والی رقم پاکستان کے دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ کیسے ہوئی؟

آڈٹ رپورٹ کے مطابق بجلی پیدا کرنیوالے ہر پلانٹ کا سالانہ کیپیسٹی ٹیسٹ لازمی ہوتا ہے، اس ٹیسٹ کے بغیر کیپیسٹی پے منٹ کرنا خلاف ضابطہ ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں نے معاشی ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ڈسکوز کو ریونیو اکھٹا کرنے کے طریقہ کار کو ٹھیک کرنا چاہئیے۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے دنیا بھر میں آئی پی پیز کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن حکومت نے اس طریقہ کار کا درست استعمال نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آئی پی پیز کے مالک کون؟ ان کو کتنے کیپیسٹی چارجز ادا کیے گئے؟

رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت کے غلط طریقہ کار سے پاکستان میں بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، حکومت نے بجلی کی قیمت کا تعین اور حکومت گارنٹی کا غلط استعمال کیا اور کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ادائیگیاں بجلی کی لاگت کے مقابلے میں زیادہ کی گئیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بجلی کی پیداوار کو منتقل کرنے اور ڈسٹری بیوشن کا نظام بھی ناکافی تھا، ڈسٹری بیوشن نظام نہ ہونے کی وجہ  سے زائد بجلی استعمال میں نہیں لائی جاسکی، ٹرانسمیشن سسٹم صرف 23 ہزار میگا واٹ کا لوڈ اٹھا سکتا ہے اور پیداواری صلاحیت 36 ہزار میگاواٹ تک بڑھا لی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش