قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان کو تبدیل کردیا۔
احتساب بیورو کی جانب سے ڈی جی نیب بلوچستان اظہار اعوان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں نیب کا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق اظہار احمد اعوان کو 15 اگست سے چارج چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو نے اظہار احمد اعوان کا نیب ہیڈکوارٹرز تبادلہ کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نعمان اسلم نئے ڈی جی نیب بلوچستان ہوں گے۔